ابنا: طالبان نے افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے بھائي کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ریڈیو تہران کے مطابق طالبان کےترجمان نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے بھائي ولید جان اسپنتا کو صوبہ ہرات کے شہر کرخ میں قتل کردیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ برسوں نے طالبان دہشتگردوں نے افغانستان کے متعدد اعلی عھدیداروں کو قتل کا جن میں اعلی امن کونسل کے سربراہ پروفیسر برھان الدین ربانی، قندھار کے گورنر احمد ولی کرزئي اور شمالی افغانستان کے پولیس چیف جنرل داود شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442032
طالبان نے افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے بھائي کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔